8 Lakh New Jobs In Pakistan Get Ready Guys

8 Lakh New Jobs In Pakistan Get Ready Guys.

8 Lakh New Jobs In Pakistan

چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہاہے کہ اس میگا منصوبے سے پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے میں مدد ملے گی. ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے یہ منصوبہ بالخصوص بلو چستان اور خیبر پختونخوا اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان اور پورے ملک میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔

پاکستان اپنے محل وقوع ،کم پیداواری لاگت اور چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پید ا کر سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان کے اندرسیاسی اور معاشی حکمت عملی کا استحکام ناگزیر ہے اس لئے تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں قومی ترجیحات پر ایک ہی صفحے پر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ۔

انہوں نے بتا یا کہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے۔ جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،گوادر پورٹ ایکسپریس وے ،گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ،اور کراچی سکھر موڑوے شامل ہیں ۔تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔

Source