Man Forces Girlfriend To Walk Naked On Streets

 

خاوند نے اپنی بیوی کو صرف ایک تولیہ اوڑھنے کو کہا اور اس کو گلیوں میں گھماتے ہوئے اس کی ویڈیو بنانے لگا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں نیم برہنہ حالت میں آگے آگے چلتی خاتون اور اس کے خاوند کی گفتگو کو بھی سنا جا سکتا ہے۔

خاوند اپنی بیوی کو کہتا سنائی دیتا ہے۔ آگے بڑھتی رہو۔ شاباش۔ لوگوں کو پتہ چلے کہ میری بیوی کتنی خوبصورت ہے۔ یہ تولیہ اتار پھینکو ، تاکہ لوگ تمھیں دیکھیں اورتم اس بے شرمی کی قیمت ادا کرسکو جو تم نے کی۔ میں نے تمھارے ساتھ گھر بسانا چاہا تھا اور تم نے سات مردوں کے ساتھ دوستیاں قائم کر رکھی تھیں۔

اس پر خاتون نے جواب دیا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟ میرے ان سے کوئی جسمانی تعلقات نہیں تھے اس پر مرد نے جواب دیا ۔ ہاں لوگوں کے ساتھ بوس و کنار کی باتیں کرنا، پیار کی باتیں کرنا جسمانی تعلق نہیں ہے۔

اس کا فیصلہ وہ لوگ کریں گے جو اس ویڈیو کو دیکھیں گے خاتون انتہائی بوکھلاہٹ اور شرمندگی کی حالت میں جسم پر صرف ایک تولیہ لپیٹے چل رہی ہے۔