Is Blood Group Waly Mardana Kamzori Ka Shikar Ho Jaty Hain

Mardana kamzori ki boht si wajoohat hoti hain jin main burhapa, motapa, sugar aur dosri beemarian shamil hain. Lekin aik nayi tehqeeq main hairan kun inkishaf hua hai. Is main mardana kamzori ki aisi wja samny aai hai jo sun kr aap bhi heran rah jain gy. Mardana Kamzori ka ilaj hota hai lekin ye wja koi beemari nahi balky kuch aur he.

جن مردوں کا گروپ اے، بی یا اے بی ہے ان میں مردانہ کمزوری او گروپ والے مردوں کی نسبت حیران کن طور پر 4گنا زیادہ ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں آدھے سے زیادہ مردوں کے بلڈگروپ اے، بی یا اے بی ہوتے ہیں جبکہ 44فیصد کا او ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مردوں کی اکثریت جنسی کمزوری کا شکارہوتی ہے۔ اوردو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 350مردوں پر تجربات کیے ہیں جن کی عمریں 50سے 60سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے شرکاءکو دو گروپوں میں تقسیم کیا، ایک وہ جنہیں کمزوری کا مسئلہ تھا

جبکہ دوسرے گروپ میں صحت مندلوگوں کو رکھا گیا۔ پھر ان کے خون کے نمونے لے کر ان کا گروپ چیک کیا گیا۔نتائج میں معلوم ہوا کہ جو مرد کمزوری کے مسائل کا شکار تھے ان میں واضح اکثریت کا گروپ اے، بی یا اے بی تھا جبکہ او گروپ والوں میں صرف 16فیصد اس مسئلے کا شکار تھے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس عمر میں خون کا گروپ مردوں کی جنسی صلاحیت پر اثرانداز ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

loading...